menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Main Sabaq Yaad Karta Hoon Lekin Bhool Jata Hai

28 0
25.07.2026

میں سبق یاد کرتا ہوں لیکن بھول جاتا ہے

"سر، میں نے پوری رات سبق یاد کیا تھا، لیکن پرچہ سامنے آیا تو سب کچھ غائب ہوگیا"۔

چند روز پہلے ایک اسکول میں ایک طالب علم نے یہ جملہ اس انداز میں کہا جیسے اس کے ساتھ کوئی دھوکا ہوگیا ہو۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ وہ کمزور طالب علم نہیں تھا۔ اس کی کاپی صاف ستھری تھی، نوٹس مکمل تھے اور والدین کی شکایت بھی یہی تھی کہ "یہ گھنٹوں پڑھتا ہے، مگر یاد کچھ نہیں رہتا"۔ سوال صرف اس ایک بچے کا نہیں۔ پاکستان کے لاکھوں طلبہ ہر امتحانی موسم میں اسی خاموش اذیت سے گزرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مسئلہ ان کی یادداشت ہے، حالانکہ اکثر مسئلہ یادداشت نہیں بلکہ ہمارا پورا تعلیمی رویہ ہوتا ہے۔

میں نے اس بچے سے پوچھا، "سبق کیسے یاد کرتے ہو؟" اس نے جواب دیا، "ایک ہی صفحہ دس دس بار پڑھتا ہوں، پھر بند کرکے دوبارہ رٹتا ہوں"۔ اس کا جواب سنتے ہی اصل تصویر سامنے آ گئی۔ وہ سیکھ........

© Daily Urdu (Blogs)