Sohail Ahmad Par Gustakhi Ka Ilzam Ya Propaganda?
سہیل احمد پر گستاخی کا الزام یا پروپیگنڈا؟
پاکستان میں توہین مذہب و توہین مقدسات قوانین ایک نہایت حساس، پیچیدہ اور جذباتی نوعیت کا مسئلہ ہیں، جو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مسلسل زیرِ بحث رہتے ہیں۔ ایک طرف یہ قوانین اہلِ ایمان کے نزدیک دین اور مقدسات کے تحفظ کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں، تو دوسری طرف ان کے اطلاق اور ممکنہ غلط استعمال پر سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے جاتے ہیں۔ یہی دوہرا زاویہ نظر اس بحث کو مزید گہرا اور اہم بنا دیتا ہے۔
اسلام میں مقدسات، بالخصوص انبیاء کرام، اہلِ بیت اور صحابہ کرام کی عزت و حرمت بنیادی عقائد میں شامل ہے۔ بطور اک ادنیٰ سے مسلمان اور سیاست و قانون کے طالب علم میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایسے قوانین کا وجود، مذہب اور مقدسات کے خلاف گستاخی روکنے کے لئے ایک فطری اور ضروری امر ہے۔ اگر یہ قانونی بندوبست نہ ہو تو آزادی اظہاررائے کے نام پر ایسی حرکات کو فروغ مل سکتا ہے جو معاشرتی انتشار اور مذہبی اشتعال کا باعث بنیں۔
تاہم مسئلے کا دوسرا پہلو زیادہ تشویشناک ہے اور وہ ہے ان قوانین کا مبینہ غلط یا بے جا استعمال۔ حالیہ برسوں میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں توہین مذہب کے الزامات کی بنیاد پر افراد کو نہ صرف........
