menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nehal Hashmi Awam Ko Kese Nihal Karen Ge?

39 0
15.03.2026

نہال ہاشمی عوام کو کیسے نہال کریں گے؟

کراچی میں ڈیڑھ سالہ قیام کے دوران میں ڈی ایچ اے سکس کلاک ٹاور کے پاس کمرشل ایریا میں مقیم رہا۔ یہ سمندر کے کنارے واقع ہے اور نسبتاً محفوظ علاقہ ہے۔ جب میں کراچی جا رہا تھا تو دوستوں نے بہت ڈرایا، لیکن سال بھر بعد تک جب موبائل سنیچ نہ ہوا میرا خوف قدرے کم ہوگیا لیکن آخری ہفتہ قیام کے دوران رات کو سمندر کنارے واک کرتے میں پھر خوف کا شکار رہا کہ کہیں بے داغ واپس جانے کا ریکارڈ نہ ٹوٹ جائے۔

کراچی قیام کے دوران ایک بڑے پراجیکٹ میں انوالو ہونے کی بدولت اس کے ٹوٹتے لرزتے، سسکتے نظام کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ اہلیان کراچی پہ بہت ترس آیا واقعی مظلوم اور معصوم لوگ ہیں، ان کی اکثریت کو معلوم نہیں ادھر دور شمال میں کسی قدر مختلف انداز میں لوگ قدرے بہتر زندگی گذار رہے ہیں اور یہاں ان کا کس درجے کا استحصال ہو رہا ہے۔ مگر کراچی کے لوگ اپنی ہمہ ہمی میں مست ہیں اور اسی طرز زندگی کو انھوں نے کسی مست ملنگ کی طرح قبول کر لیا ہوا ہے۔

اس ہنگامہ روز و شب میں کراچی کی سیاست میں پھر ایک نیا تماشا سج گیا ہے۔ گورنر سندھ کی کرسی پر ایک بار پھر نیا نام آ بیٹھا ہے۔ 10 اکتوبر2022 سے اب تک تک کامران ٹیسوری اس منصب پر جلوہ افروز رہے، جن کا کمال فن ابھی تک معلوم نہیں اور........

© Daily Urdu (Blogs)