Juraim, Juraim Aur Juraim
جرائم، جرائم اور جرائم
دنیا میں اگر دیکھا جائے تو ہر روز حادثات اور جرائم ہوتے رہتے ہیں جو آدم کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جنھیں سن اور پڑھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ مری میں گاڑی کے اندر آگ لگا دی گئی اس غلطی میں کہ یہ مجرموں کی گاڑی ہے اور گاڑی کے اندر موجود افراد ہلاک ہو گئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔ اس قدر بے حسی۔
پھر بلوچستان والی سائیڈ پر دو لوگوں یا گروہوں کی لڑائی میں اونٹ کی آنکھیں نکال دیں گئیں۔
اتنی سی خبر پڑھ کر مجھے پوری تفصیل پڑھنے کی ہمت نہ ہوئی کہ اس بے زبان اور معصوم جانور کا کیا قصور تھا؟
ایک سترہ سالہ ملازمہ کے ساتھ گھر کے مالک اور ڈرائیور نے زیادتی کی اور لڑکی (Abortion) کے دوران موت کے منہ میں چلی گئی۔
انسان اتنا بے حس کیوں ہوگیا ہے؟
انسانی جسم کیا ہے؟ اگر دیکھا جائے تو گوشت پوست کا ایک وجود۔ جسے مٹی میں مل جانا ہے۔ لیکن یہ آدم جس کے لئے........
