Dada Jan Ki Naseehat Aur Nanhe Rozadar
شعبان کا چاند نظر آتے ہی فیض صاحب کے چہرے پر ایک عجیب سی رونق آگئی۔ وہ جانتے تھے کہ یہ مہینہ صرف گزرنے کے لیے نہیں، بلکہ آنے والے معزز مہمان "رمضان" کے استقبال کی تیاری کا نام ہے۔ فیض صاحب نے اپنے تینوں پوتوں، اویس، عبداللہ اور ابراہیم کو اپنے پاس بلایا۔
وہ صحن میں بچھی چارپائی پر ٹیک لگا کر بیٹھ گئے اور بچوں کو اپنے گرد بٹھاتے ہوئے شفقت سے بولے: "میرے پیارے بچو! رمضان کا مہینہ ایک ایسی سیل (Sale) کی طرح ہے جہاں اللہ پاک اپنی رحمتیں اور مغفرتیں مفت بانٹتا ہے۔ لیکن اس سیل سے فائدہ وہی اٹھاتا ہے جو پہلے سے تیاری کرکے رکھے۔ ہمیں اپنے جسم کے ساتھ ساتھ اپنی زبان کو جھوٹ سے اور دل کو کینے سے پاک کرنا ہوگا تاکہ جب رمضان آئے تو ہم اس کی برکتیں........
