menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Urdu Mein Nisabi Kutub, Behtareen Faisla

29 0
28.04.2026

اردو میں نصابی کتب، بہترین فیصلہ

"اگر آپ کسی شخص سے اس زبان میں بات کرتے ہیں جو وہ سمجھتا ہے تو وہ بات اس کے دماغ تک جاتی ہے، لیکن اگر آپ اس سے اس کی اپنی مادری زبان میں بات کریں تو وہ اس کے دل میں اتر جاتی ہے"۔ (نیلسن منڈیلا)

پاکستان کے تعلیمی منظرنامے پر نظر ڈالیں تو ایک عجیب المیہ سامنے آتا ہے۔ ہم نے تعلیم کو "علم" کے بجائے "زبان" کے ترازو میں تولنا شروع کر دیا ہے۔ ہم اپنے بچوں کے کاندھوں پر انگریزی زبان کا ایسا بوجھ لاد چکے ہیں جس نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مفلوج کر دیا ہے۔ بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو وہ اپنی مادری زبان اردو یا کسی علاقائی زبان میں سوچتا، خواب دیکھتا اور سوال کرتا ہے، لیکن جیسے ہی وہ اسکول کی دہلیز پار کرتا ہے، اس پر ایک اجنبی زبان مسلط کر دی جاتی ہے۔

سائنس اور ریاضی جیسے منطقی مضامین کو انگریزی میں پڑھانا دراصل اس کے ذہن پر دوہرا بوجھ ڈالنا ہے۔ وہ اس کشمکش میں مبتلا رہتا ہے کہ پہلے مشکل انگریزی الفاظ کو سمجھے یا سائنسی تصورات کو سمجھے۔ نتیجتاً چوتھی اور پانچویں جماعت تک پہنچ کر بھی بہت سے بچے ایک سادہ پیراگراف درست طور پر پڑھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ ہم نے انہیں سائنسدان بنانا تھا، مگر ہم نے انہیں رٹا لگانے والی مشینیں اور انگلش کے مترجم بنا دیا ہے۔ یہ مسئلہ محض ایک تعلیمی کمزوری نہیں، بلکہ ایک........

© Daily Urdu (Blogs)