Media Par Tafreeh Ke Naam Par Behoodgi
میڈیا پر تفریح کے نام پر بے ہودگی
ٹی وی اسکرین آہستہ آہستہ اپنی اصل شناخت کھوتی جا رہی ہے۔ سنجیدگی کی جگہ سطحیت اور شائستگی کی جگہ بے ہودگی نے لے لی ہے۔ ویوز اور ریٹنگ کی دوڑ میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ لوگ تمام حدود سے آزاد ہوچکے ہیں۔ مارننگ شو کے دوران پیش آنے والا واقعہ، جس میں پروگرام کی میزبان فضا علی کی خواہش پر ان کے شوہر نے انہیں لائیو پروگرام میں کندھوں پر اٹھایا، محض ایک وقتی "تفریحی لمحہ" نہیں، بلکہ ایک گہرے فکری بحران کی علامت ہے۔ یہ واقعہ اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جہاں ریٹنگ، ویوز اور وائرل ہونے کی دوڑ میں اخلاقی حدود کو پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ سوال یہ نہیں کہ کس نے کس کو اٹھایا، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو کیا دکھا رہے ہیں اور ان کے ذہنوں میں کیا نقش کر رہے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح ایک طبقہ یہ کہہ کر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتا ہے کہ "اگر پسند نہیں تو نہ دیکھیں، چینل بدل دیں"، مگر حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ جب ایک ہی نوعیت کا مواد........
