menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  78سال کا پاکستان

27 0
11.08.2025

چند ہی روز بعد پاکستان(ماشاء اللہ)78برس کا ہو جائے گا۔ اہل ِ پاکستان سالگرہ منانے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے،سیمینار منعقد ہو رہے ہیں،بازار سبز رنگ کے جھنڈوں اور جھنڈیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔کسی نے اپنے سینے پر پاکستان زندہ باد کا بیج لگا رکھا ہے،کسی کی گاڑی پر سٹیکر لگا ہوا ہے،کسی نے اپنے گھر پر جھنڈا لہرا دیا ہے۔ کراچی سے پشاور تک اور لاہور سے کوئٹہ تک پاکستان زندہ باد کے نعرے زبانوں پر ہیں، اور تو اور بنگلہ دیش میں بھی سبز ہلالی پرچم کی بہت مانگ ہے،وہاں بھی بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ پاکستان کا پرچم بلند ہو رہا ہے۔وہ پرچم جو ربع صدی تک بنگالیوں کو بھی جان سے عزیز رہا۔ مشرقی پاکستان پر بنگلہ دیش کا نام تھوپ دیا گیا تو بہت کچھ بدل گیا۔پچاس سال سے زیادہ علیحدگی بلکہ تنہائی کی زندگی گذارنے کے بعد احساس زیاں اُجاگر ہوا ہے۔ نیا دستور بنانے کے مطالبے ہو رہے ہیں،نیا بنگلہ دیش تعمیر کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔وہ بنگلہ دیش جو تاریخ سے جڑا ہوا ہو گا،جو پاکستان کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھے گا،جو اپنی مسلم شناخت کو عزیز رکھے گا اور اُس کی حفاظت کرے گا۔بنگلہ دیش میں برپا ہونے والے عوامی انقلاب نے ایک بار پھر تحریک پاکستان کو زندہ کر دیا ہے،اِس کی افادیت پر مہر لگا دی ہے۔

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 37اوورز میں 181رنز کا ہدف دے دیا

گذشتہ 78برس کا جائزہ لیا جائے تو بہت کچھ ایسا ہوا ہے، ایسا کر دکھایا گیا ہے جو بہت کم ممالک کر سکے ہیں، آہنی ریاستی ڈھانچے کی تعمیر سے لے کر ایٹمی قوت کے حصول تک فتوحات کا ناقابل ِ یقین سلسلہ ہے۔بہت کچھ ایسا بھی ہے جو کیا جا سکتا تھا لیکن نہیں کیا جا سکا،ہم جہاں آج کھڑے........

© Daily Pakistan (Urdu)