menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   2025ء کا یوم آزادی

14 0
previous day

2025ء کا یوم آزادی اپنے جلو میں بہت سی خوشیاں، مسرتیں اور کامیابیاں لایا ہے۔گزرے کل کے اندیشے ختم ہو چکے ہیں۔ اندھیرے چھٹتے جا رہے ہیں اور روشن سویرا طلوع ہو رہا ہے۔ آج کے پاکستان کو مد ِ نظر رکھیں تو اُمید یقین میں تبدیل ہوتی اور اعتماد عزمِ مصمم کی شکل اختیار کرتا نظر آتا ہے۔ابھی تین ماہ پہلے جب ہمارے اَزلی دشمن ہمسائے نے ایک جھوٹے اور سٹیج کیے گئے واقعہ کو بنیاد بنا کے پاکستان پر اٹیک کیا تو ہم نے جانا کہ ماشااللہ ہماری پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیتیں بہت بلند ہو چکی ہیں۔ دشمن کے چھ طیارے گرانے (ان میں وہ رافیل طیارے بھی شامل ہیں جن پر دشمن کو بڑا ناز بلکہ گھمنڈ تھا) کے بعد جس طرح پاکستان کا نام پوری دنیا میں گونجا اور قوم کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا اس نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔اس جنگ نے ہم پر عیاں کیا کہ ہم ٹیکنالوجی میں اور جنگی مہارت میں دنیا کے بہترین قوم بن چکے ہیں۔ اسی کامرانی نے ساری دنیا کو پاکستان کا گرویدا بنا دیا ہے۔ وہ نظریں جو اب تک بھارت کی وسیع منڈی پر مرکوز تھیں، وہاں سے ہٹ کر پاکستان کی ناقابلِ شکست دفاعی صلاحیتوں پر مرکوز ہو چکی ہیں۔ غنیم کو بے خبری میں جا لینے کی منصوبہ بندی جس نے بھی کی، خوب کی۔ یہ اسی عالمی سطح پر پاکستان کو ملنے والی پذیرائی کا فیض ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہ عزت اور تکریم دی جو اِس سے پہلے کسی کے حصے میں نہ آئی ہو گی۔ یہ پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے ان فوجی سربراہان میں شامل........

© Daily Pakistan (Urdu)