menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  1500 سالہ جشن میلاد کی حقیقی روح

16 0
07.09.2025

آج سے ڈیڑھ ہزار سال پہلے جہالت، ظلم، بداخلاقی، کشت و خون اور شرک سے بھرے ہوئے معاشرے میں ایک ایسی ہستی کا ظہور ہوا جس نے نہ صرف اس معاشرے میں رہنے والوں کو شرف انسانیت سے بہرہ مند کیا بلکہ قیامت تک آنے والی مخلوق خدا کیلئے اپنی سیرت اور اسوہ کو رہنمائی اور ہدایت کا میناربنا دیا۔پیغمبر آخر الزماں ؐ کی بعثت کاروان رسالت کی آخری کڑی تھی، خداکا اپنے بندوں سے وحی کے ذریعے آخری رابطہ تھا اور احکام خداوندی کی براہ راست آخری ترسیل تھی۔ اسی لیے پروردگار نے اس کے ہر ہر پہلو کو کاملیت سے مزّین فرمایا کیونکہ اسے ہر دور کے انسانوں کے لیے ہر ہر جہت سے باعث تقلید اور سرچشمہ خیر ہونا تھا۔

ملک بھر میں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

پندرہ سو سال سے آنے والا ہرماہ ربیع الاول اپنے ساتھ ایک پیغام بھی لے کر آتا ہے جسے اس ڈیڑھ صدی کی تکمیل پر ہمیں زیادہ توجہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔یہ محض وقت کا شمار نہیں بلکہ انسانیت کو عطا کی گئی خدا کی سب سے عظیم نعمت کا سلسلہ تشکر ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم اس نعمت مترقبہ کی حقیقی قدردانی کس طرح کر سکتے ہیں؟اپنے گھروں اور محفلوں کو چراغاں سے مزین و معمور کرنے کے ساتھ ساتھ کیا ہم اس اہم ذمہ داری کو اپنے کندھوں پر بھی محسوس کرتے ہیں جس کی آنکھیں اس چراغاں کے پیچھے سے ہمیں دیکھ رہی ہوتی ہیں۔ جلسے، جلوس چراغاں، محافل اور مذہبی اجتماعات کی اپنی اہمیت اور........

© Daily Pakistan (Urdu)