menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  کیا 1122کسی دوسرے سیارے کا محکمہ ہے؟

18 0
30.06.2025

آج کل یہ سوال زبان زدِ عام رہتا ہے کہ پاکستان میں کیا کوئی ایسا ادارہ ہے جو اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کر رہا ہو۔ اکثر لوگ اس کا جواب نفی میں دیتے ہیں تاہم چودھری شریف ظفر، ناصر محمود شیخ اور میں جب بھی اکٹھے ہوتے ہیں تو بلا کسی ہچکچاہٹ کے یہ تسلیم کرتے ہیں ہاں پنجاب میں 1122ایسا ادارہ ہے جو اس معیار پر پورا اترتا ہے۔ ایک ایسی فضا میں کہ جہاں رشوت ،نااہلی، کام چوری، فرائض سے غفلت، ہر عمل میں دونمبری معمول بن چکی ہو وہاں کسی ادارے کا ان بلاﺅں سے محفوظ رہنا ایک معجزہ نظر آتا ہے۔ یہاں بہتری کے لئے محکمے بنائے جاتے رہے مگر وہ پانی میں مدھانی ہو گئے۔ یہ ٹریفک وارڈنز کا نظام ہی دیکھ لیں اسے بڑی محنت سے کرپشن فری نظام کے طور پر متعارف کرایا گیا، آج اس کا یہ حال ہے وارڈنز کی پولیس والوں سے زیادہ عوام سے لڑائیاں ہوتی ہیں بات تشدد اور مقدموں تک چلی جاتی ہے۔ جہاں تک ٹریفک میں بہتری کا تعلق ہے تو وہ آپ کو کہیں بھی دکھائی نہیں دیتی۔ بڑے شہروں میں ٹریفک کی پٹرولنگ اور اس کا جام رہنا ایک معمول کی بات ہے۔ حالانکہ سینکڑوں وارڈنز ہر شہر میں مامور ہیں، مگر چونکہ ان کا کام صرف چالان کرنا رہ گیا ہے، اس لئے ٹریفک چل رہی ہے یا نہیں اس سے انہیں کوئی غرض نہیں۔ محکمہ پولیس نے اپنے نظام کی بہتری کے لئے کیا کچھ نہیں کیا۔ کتنے ایڈیشنل آئی جیز بنا کے کئی برانچیں بنا دیں، مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین........

© Daily Pakistan (Urdu)