menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

عید، قربانی اور وردی کی خاموش قربانی

19 0
27.05.2026

عید الاضحی صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایثار، قربانی، محبت اور انسانیت کا وہ عظیم درس ہے جو ہمیں حضرت ابراہیم علیہ اسلام اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی لازوال اطاعت کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن ہر مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق قربانی کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، عزیز و اقارب سے ملتا ہے، بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھرتی ہیں اور گھروں میں رونقیں لوٹ آتی ہیں۔ لیکن انہی خوشیوں کے درمیان ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اپنی خوشیوں کو ملتوی کرکے دوسروں کی خوشیوں کی حفاظت میں مصروف ہوتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو وردی پہنے سڑکوں، چوراہوں، بازاروں، شاہراؤں اور حساس مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔ یہ پنجاب پولیس کے وہ جوان ہیں جن کی عید اکثر موبائل فون کی ایک مختصر کال تک محدود رہ جاتی ہے۔جب لوگ عید کی نماز ادا کرکے قربانی کی تیاریوں میں مصروف ہوں گے، تب پنجاب پولیس کے سپاہی، جیل ملازمین، ٹریفک وارڈنز، ایلیٹ فورس، ریسکیو ٹیمیں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شدید گرمی میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہوں گے۔ کوئی شہر کے داخلی راستوں پر تعینات ہوگا، کوئی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف ہوگا، کوئی مویشی منڈیوں........

© Daily Pakistan (Urdu)