menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  موسم سرما میں سموگ کا روگ 

14 0
09.11.2025

کئی سال سے موسم سرما میں سموگ عوام کیلئے ایک روگ بن چکا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ نے انسان کو اس زمین پر اپنا نائب قرار دیا۔۔تمام جہانوں کے مالک کا خلیفہ مگر انسان اپنی شرانگیزیوں سے امانت میں خیانت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر، آلودگی، پانی جیسی نعمت جس کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں اسے زہر آلود بنا رہا ہے، ایٹمی ہتھیاروں سے دنیا کے خاتمے کے درپے ہے، پوری دنیا میں نااہل اور ذہنی معذوری کا شکارلوگ حکمران بنے بیٹھے ہیں۔جس ہوا میں ہم سانس لے رہے ہیں اور اللہ نے ہمارے لیے آکسیجن کا جو بندوبست کر رکھا ہے، اسے بھی انسان نے زہر آلود بنا دیا ہے۔پلاٹوں اور زمین پر قبضے کی ہوس ختم نہیں ہو رہی پوری دنیا میں ایک سے دو فیصد اقلیتی اشرافیہ اٹھانوے سے ننانوے فیصد انسانوں کے قدرت کے مہیا کردہ وسائل پر قابض ہے مگر اس کی ہوس ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔یہ چھوٹی سی اقلیت عام لوگوں کو انسان بھی نہیں سمجھتی،یہ مالک کائنات کی وارننگز کو نہیں سمجھ رہے،ہمیشہ قائم صرف اللہ کی ذات اقدس ہے،صرف وہی الحی القیوم، صرف وہی ازل سے ہے اور ابد تک صرف اسی نے رہنا ہے، باقی ہر چیز کو فنا........

© Daily Pakistan (Urdu)