menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   جاپان سے کیا سیکھنے کی ضرورت ہے؟

13 0
24.08.2025

سوشل میڈیاپر پنجاب کی سیاسی قیادت کے دورہ جاپان کے حوالے سے کافی کچھ سننے اور دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حکومتی حلقے اس دورے کو تاریخی اور یادگار قرار دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اس پر کافی سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔میڈیا پر آنے والی خبروں کے تناظر میں سوال تو ہر پاکستانی کا بنتا ہے کہ آخر ایک صوبے کے بنیادی سیاسی ذمہ داران اور عملے کے کثیر ارکان کا یہ دورہ کیونکر ضروری تھا، جس پر خزانے کی خطیر رقم بھی خرچ ہوئی۔اگر یہ دورہ وہاں کے نظام اور سسٹم سے سیکھنے کے لئے تھا تو یقینا دورے میں موجود بیوروکریسی کے افراد نے ضرور قیادت کی توجہ دلائی ہو گی جن کا مختصر ذکر ہی اس کالم میں ممکن ہے۔ جاپان ایک ایسا ملک ہے جس نے تباہی کے ملبے سے اُٹھ کر دنیا کی طاقتور ترین معیشتوں میں جگہ بنائی۔ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہیبت ناک ایٹم بم گرائے جانے کے بعد دنیا نے سمجھا کہ یہ قوم اب کبھی سنبھل نہیں سکے گی، لیکن انہوں نے اپنی محنت، دیانت اور نظم و ضبط سے دنیا کو حیران کر دیا۔ صرف چند دہائیوں میں انہوں نے خود کو دنیا کی سب سے منظم اور ترقی یافتہ اقوام میں شامل کر لیا۔ اس کامیابی میں محض ٹیکنالوجی یا صنعت ہی نہیں بلکہ جاپانی قوم کے اخلاقی رویوں، معاشرتی عادات اورسماجی کردار کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔اس قوم کا طرہ امتیاز وہ نظم و ضبط ہے جس نے اسے ہتھیاروں کی جنگ میں ہارنے کے........

© Daily Pakistan (Urdu)