ٹرمپ کے تازہ احسانات: تیل بھی ہمارا، آنسو بھی ہمارے
امریکہ کے سابق اور ممکنہ آئندہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دماغ میں جب جب پاکستان کا خیال آتا ہے ایسا لگتا ہے کہ یا تو پاکستان واقعی دنیا کی سب سے عظیم معیشت بننے والا ہے – یا پھر ٹرمپ صاحب کو روز رات کو پاکستان کے خواب آتے ہیں جہاں وہ خود مٹی کا تیل نکال رہے ہوتے ہیں اور عمران خان، نواز شریف، زرداری اور اسٹیبلشمنٹ ایک ہی کین میں جمع ہو کر اسے بوتل میں بھر رہے ہوتے ہیں۔کل ہی رضوان رضی سے ملاقات ہوئی میں نے ان سے پوچھا یہ ٹرمپ نے ہمارا ٹیرف بھارت کے مقابلے میں 6 فیصد کم کیا ہے اس کی کیا وجہ ہے انھوں نے نہایت سادگی سے جواب دیا چونکہ ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے تھے اس لئے ٹرمپ نے انعام کے طور پر ہمارا ٹیرف 6 فیصد کم کر دیا۔ایثار رانا صاحب سے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں واقعی تیل نکلنے والا ہے ٹرمپ نے دعوی کیا ہے تو انھوں نے بھی بہت معصومیت سے کہا کہ شاید وہ تیل کا ذکر کر رہے ہیں جو عوام کا ہمارے سیاستدان نکالتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اس آڑ مین شاید وہ ہماری معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مجھے بھی اس بات میں وزن محسوس ہوا اور اب میں سوچ رہا ہوں کہ ٹرمپ نے ہم پر کیا کیا احسانات کئے ہیں لکھنے بیٹھا تو فہرست تو طویل تھی لیکن کچھ کا ذکر کر دیتا ہوں۔
پہلا احسان: "ٹیرف میں نرمی "
چند ہفتے قبل، امریکی انتخابات کی گہما گہمی میں ٹرمپ نے ایک جلسے میں........
© Daily Pakistan (Urdu)
