menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   سیاحت، غفلت اور ذمہ داروں کا تعین

10 0
27.07.2025

سیر و سیاحت فطرتِ انسانی کی ایک قدیم ترین خواہش ہے۔ قرآن میں بھی زمین کی سیر اور گزرے زمانوں کے آثار دیکھنے کی ترغیب ملتی ہے،مگر جب یہی سیاحت بے سمتی، غفلت اور بد تہذیبی میں بدل جائے، تونعمت، زحمت بن جاتی ہے۔آج پاکستان جیسے خوبصورت ملک کے قدرتی اور تاریخی سیاحتی مقامات، جنہیں اللہ نے حسن، سکون اور تاثیر کی دولت سے نوازا ہے، بدقسمتی سے انسانی غفلت، غیر محتاط رویوں، اور ادارہ جاتی لاپروائی کا شکار ہو کر موت کے کنویں بن چکے ہیں۔ انفرادی ذمہ داری کی بات کریں تو جس قدر بے ترتیبی اور مس پلاننگ کا ہم لوگ شکار ہیں شاید ہی کوئی قوم ہو۔ہم سوئٹزر لینڈ، ترکی، ملائیشیااور یورپ کی مثالیں تو دیتے ہیں، مگر ان قوموں کے نظم، شعور، صفائی، ماحول دوستی اور قانون پسندی اور پلاننگ کو نہیں اپناتے۔ ڈرامائی سیلفیاں لینے کی روش نے کتنی ہی قیمتی جانوں کو ضائع کر دیا۔ اداروں کی تنبیہ کے باوجود ممنوعہ جگہ پرجانا ہمارے لئے معمولی سی بات ہے۔موت سے کھیلنا اور اسے کیمرے میں محفوظ کرنا ہمارا مشغلہ بن چکا ہے۔ حالیہ سیلابی ریلوں میں پانی کی تیز رفتار کو دیکھتے ہوئے بھی گاڑیوں کو اس میں ڈال دینا یا پیدل اس میں سے نکلنے کی کوشش کرنا ہماری کج فہمی کا شاخسانہ ہے۔ دوستوں کیساتھ سفر کرتے ہوئے غیر محتاط ڈرائیونگ اور شوخیاں بھی حادثات کا سبب بنتی ہیں۔ آج کل ٹیکنالوجی نے بہت آسانیا ں فراہم کر دی ہیں، جس کے سبب سفر سے قبل موسمی........

© Daily Pakistan (Urdu)