menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

   ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات

16 0
16.07.2025

دنیا اس وقت ایک ایسے ماحولیاتی بحران کا سامنا کر رہی ہے جس کے اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شدید ہوتے جا رہے ہیں۔ زمین کا اوسط درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے، جسے ہم عالمی حدت کے نام سے جانتے ہیں۔ اس گرمی کی وجہ سے قطب شمالی اور جنوبی کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور نتیجتاً سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے جس سے ساحلی علاقوں اور جزائر کو ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے ساحلی شہر بھی اس ماحولیاتی خطرے کی زد میں ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی کا سب سے گہرا اثر زراعت پر پڑ رہا ہے کیونکہ بارشوں کے نظام میں بگاڑ، پانی کی کمی اور شدید موسمی حالات کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ اس سے نہ صرف کسانوں کی معاشی حالت متاثر ہو رہی ہے بلکہ خوراک کی قلت کا بحران بھی جنم لے رہا ہے۔ دوسری طرف، پانی کے قدرتی ذخائر جیسے دریا، جھیلیں اور زیرِ زمین پانی........

© Daily Pakistan (Urdu)