menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  مادرِ ملت کی خدمات کو خراجِ عقیدت!

11 0
thursday

محترمہ فاطمہ جناحؒ 31 جولائی 1893ء کو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد کا نام ”جناح پونجا“ تھا۔ آپ ابھی دو برس کی تھیں کہ والدہ ”مٹھی بائی“ کا انتقال ہو گیا۔ ان دنوں آپ کے بڑے بھائی محمد علی جناحؒ (قائداعظمؒ) حصولِ تعلیم کے لئے انگلستان میں تھے۔ آپ کی دیکھ بھال آپ کی بڑی بہن ”مریم جناح“ نے کی۔ والدہ کی وفات کے تقریباً ایک سال بعد اگست 1896ء میں محمد علی جناحؒ انگلستان سے بار ایٹ لاء کرکے واپس کراچی آئے۔ اس وقت فاطمہ جناحؒ کی عمر تین برس تھی، وہ اپنے بھائی قائداعظمؒ سے 17 برس چھوٹی تھیں۔ آٹھ سال کی ہوئیں تو والد جناح پونجا بھی وفات پا گئے۔ والد کی وفات کے بعد دونوں بہنوں مریم اور فاطمہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری محمد علی جناحؒ کے کاندھوں پرآ پڑی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مسلمانوں میں لڑکیوں کو تعلیم دلوانا اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا۔ خصوصاً جو لوگ اپنے بچوں کو انگریزی تعلیم دلواتے تھے،اسلامی معاشرے میں انہیں تحقیر آمیز نظروں سے دیکھا جاتا تھا،مگر محمد علی جناح نے بڑی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاطمہ جناحؒ کو انگریزی تعلیم دلوانے کا اہتمام کیا اور انہیں 1902ء میں ”باندرہ“ کے کانونٹ سکول میں داخل کروایا جس کی خاندان کے لوگوں نے سخت مخالفت کی۔

قاسم اور سلیمان اپنے والد سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پاکستان آئیں گے: نعیم حیدر پنجو تھا

1930ء میں جب قائداعظمؒ گول میز کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن تشریف لے گئے تو فاطمہ جناح ؒ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ آپ نے پانچ برس لندن میں قیام کیا۔ اس دوران ”دینا جناح“ قائداعظمؒ کی بیٹی بھی آپ کے ہمراہ تھیں۔ اس پانچ سالہ عرصے میں آپ لندن میں ویسٹ ہیلتھ روڈ پر واقع اپنی کوٹھی سے ملحقہ آٹھ ایکڑ رقبے پر پھیلے باغ کو آراستہ کرنے میں مصروف رہیں۔ لندن میں قیام کے دوران یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور جتنے بڑے بڑے سیاسی لیڈر قائداعظمؒ سے ملنے آتے، آپ ان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتیں۔ ایک طویل عرصے تک اپنے عظیم بھائی کی صحبت میں رہنے اور بڑی بڑی نامور سیاسی شخصیات سے ملاقات اور گفتگو کے بعد آپ سیاست کے اسرار ورموز سے واقف ہوتی گئیں۔ قائداعظمؒ کے سیاسی افکار آپ کی سیاسی سرگرمیوں کا منبع تھے۔ آپ کو اپنے بھائی کی بیماری کا علم تھا۔ سیاست میں آپ نے محض اس لئے اَن تھک محنت کی کہ بھائی کے کٹھن کام میں کسی حد........

© Daily Pakistan (Urdu)