ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے لئے پیام محبت
امریکی صدر کا شکریہ ادا کرنا معمول کی بات نہیں،ایسے حالات میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑے بڑے ممالک کے لئے قہرِخداوندی کا روپ دھار چکا ہے،جب وہ یورپ کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے۔ اندرون ملک اپنی اسٹیبلشمنٹ کو للکار رہا ہے۔ پاکستان کے لئے تشکر کے جذبات کا اظہار یقینا ایک غیر معمولی واقع ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ شکریہ کانگریس میں اپنے طویل خطاب کے دوران ادا کیا ہے۔امریکی صدر اپنے اقتدار کے 100 دِنوں میں بہت کچھ کرنے کا تہہ کئے ہوئے ہیں وہ اپنے دور اقتدار کو امریکی تاریخ میں یادگاراور لازوال بنانے پر تلے ہوئے ہیں اِس لئے وہ ہر بات جو ان کے عزائم کے مطابق ہو،اِس کا برملا اور فخریہ اظہار کرتے ہیں۔پاکستان کا شکریہ ادا کرنا بھی ایسے ہی واقعات میں شامل ہے۔
وہ ملک جس نے اپنے تمام بالغ مردوں کو فوجی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیاڈونلڈٹرمپ بائیڈن دور کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ جوبائیڈن افغانستان میں 20سالہ امریکی جنگ کے خاتمے کا کریڈٹ لینا چاہتے تھے انہوں نے دوہا معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی افواج واپس بلائیں۔ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی چھیڑی گئی عالمی جنگ کا خاتمہ ہوا، بلاشبہ یہ ایک بڑا فیصلہ تھا امریکہ اس جنگ پر 800ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر چکا تھا، لیکن عسکری فتح کا دور دور تک امکان نظر نہیں آرہا تھا۔عسکری ماہرین کھلے الفاظ میں کہہ رہے تھے کہ افغانستان میں عسکری فتح کا حصول ممکن نہیں ہے۔ امریکی جرنیل بھی اس حوالے سے یکسو تھے کہ یہ جنگ لاحاصل ہے اسے ختم کر دینا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ڈول ڈالا گیا۔ امریکہ جنہیں دہشت گرد قرار دیتا تھا ان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لئے........
© Daily Pakistan (Urdu)
