اچانک جرائم کی شرح میں اضافہ اور وجوہات
رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ماہِ صیام کے دوران مساجد میں افطاری اور سحری کے اوقات میں پولیس کی ڈیوٹیوں کے اوقات بھی بڑھا دئیے جاتے ہیں۔ ہر سال اس مقدس مہینے میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ بظاہر ایسے دیکھائی دیتا ہے جیسے شہر بھر میں ڈاکو راج پورے آب و تاب سے جاری و ساری ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ سحر و افطار کے اوقات میں چور گروہ،گھروں کے سامنے کھڑی قیمتی گاڑیاں اور ان میں نصب جدید پینلزاور دیگرسامان چوری کرکے آسانی سے فرار بھی ہو جاتے ہیں۔ دن دیہاڑے ڈاکو لوٹ مارکی وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے نہ صرف معصوم شہریوں کو زخمی کردیتے ہیں، بلکہ ان کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔اسی طرح کا ایک ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہفتہ کی شام چوہنگ میں بھی پیش آیاہے جہاں........
© Daily Pakistan (Urdu)
