کرپٹ اہلکاروں کا محاسبہ کون کرے گا؟
ماڈل ٹاؤن کے علاقہ برکت مارکیٹ سے باوردی پولیس اہلکاروں نے ایک ڈاکٹر مختار حسین کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرنے کے بعد 5 لاکھ روپے وصول کیے ہیں جس کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے مدعی مقدمہ ڈاکٹر مختار حسین نے تھانے میں درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے برکت مارکیٹ میں سوشل ایج ہیلتھ سروسز کے نام سے کلینک ہے یہ کہ سائل ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر میں اپر پورشن پر بطور کرایہ دار رہتا ہے۔رواں ماہ 9 فروری تقریباً سوا گیارہ بجے کے قریب دروازے پر دستک ہوئی میں نے دروازہ کھولا تو تین پولیس یونیفارم مسلح ہائے اسلحہ زبردستی میرے گھر میں گھس گئے اور میرے بیڈ کی تلاشی لی میرے تین عدد موبائل اپنے قبضے میں لے لیے انہوں نے اپنے چہرے کپڑے سے ڈھانپ رکھے تھے۔ مجھے کہا ایس ایچ او صاحب بلوا رہے ہیں مجھے زبردستی اپر پورشن سے لے کر آئے تو نیچے تین اور لوگ کھڑے تھے۔ تو مجھے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر چل پڑے میرے خیال میں تھا کہ وہ تھانہ گارڈن ٹاؤن لے کر جارہے ہیں۔مگر وہ وہاں نہیں گئے سیدھے فیروز پور روڈ سے لے کر جنرل ہسپتال تک پہنچے تو میں نے کہا کہاں جارہے ہیں کونسے تھانہ میں جانا ہے مجھے دھمکی دی کہ گولی ماردیں گے خاموش رہیں رنگ روڈ کراس کرکے سروس روڈ سے ہوتے ہوئے ویرانے میں لے گئے پوچھ داس شروع کردی........
© Daily Pakistan (Urdu)
