لاہور میں پہلی بلوچستان سرمایہ کاری سمٹ
6جنوری کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے لاہور میں واقع ریجنل آفس میں پہلی بلوچستان سرمایہ کاری سمٹ کا اہتمام ہوا جس میں وائس چیئرمین بلوچستان بوڑر آف انویسٹمنٹ بلال خان کاکڑنے بنفس نفیس شرکت کی جبکہ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی کے فرائض ولی محمد خان نے ادا کئے۔ان کے علاوہ سمٹ میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء سے اسے کامیاب بنایا۔
اس موقع پر بلوچستان کے سرکاری حکام نے آن لائن پریذنٹیشن دی اور تفصیل سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے پوٹینشل پر بات کی۔ انہوں نے شرکاء سمٹ کے سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کو بھی دور کیا اور بلوچستان کے معدنی ذخائر، زراعت اور فشریز کے میدان میں دستیاب ویلیو ایڈیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ بلوچستان انوسٹمنٹ بورڈ کے حکام نے بلوچستان میں انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پوٹینشل پر بھی بات کی اور وہاں سیاحت کے شعبے کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سرمایہ کاروں کے لئے مراعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے دس سال کے لئے ٹیکس ہالیڈے کا اعلان کیا ہے اور ون ٹائم فری امپورٹ کی بھی اجازت دی ہے۔ یہ بھی بتایا کہ بلوچستان حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی قائم کردی ہے تاکہ بلوچستان کی ترقی میں پرائیویٹ شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔
اے آئی کی وجہ سے کون سی نوکریاں مکمل طور پر ختم ہونے جا رہی ہیں؟ تازہ رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادیاس موقع پر میں نے شرکاء کو بتایا کہ میں یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے گزشتہ دو ماہ سے بلوچستان کے ساتھ انگیج ہوں جب میں نے سولہ رکنی وفد کے ہمراہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ حاجی........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website