وجاہت مسعود
برادر بزرگ نے ایک پائے کا کالم باندھا ہے۔ ’واٹر لو تو ہوچکا‘۔ حضرت نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی تنازع کے پس منظر میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی تصویر کھینچتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ موجودہ سیاسی بندوبست کی خارجہ کامیابیوںکےنتیجے میں تحریک انصاف کے بیانیے کا واٹرلو ہو گیا ہے۔ اگرچہ ہمارے والٹر لپ مین نے اپنے استعاراتی بیان میں 18 جون 1815 کے فاتح فیلڈ مارشل ویلنگٹن کا صراحت سے ذکر نہیں کیا لیکن محترم صحافی کا اشارہ واضح ہے۔ انہوں نے حالیہ قومی سیاسی تاریخ کا احاطہ کرتے ہوئے میانوالی کے’ انقلابی‘ اور اسکے حامیوں کی پے در پے ناکامیوں کی فہرست بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’مسیحا خان‘ کا واٹر لو ہو گیا ہے۔ گزارش ہے کہ محترم صحافی نے اپنے مصور شاہکار کا کینوس ازرہ سہولت محدود رکھتے ہوئے نتائج اخذ کرنے میں کسی قدرعجلت دکھائی ہے۔حضرت فرماتے ہیں کہ لمحہ موجود میں سیاست نہیں، بین الاقوامی امور ترجیح بن چکے ہیں۔ نیز یہ کہ دفاع کو اہمیت نہ دینےوالی ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔ ان فرمودات میں کینیڈا سے درآمد شدہ اس خود ساختہ شیخ الاسلام کی بازگشت سنائی دیتی ہے جس نے جنوری 2013 میں ملک عزیز پر دھاوا بول کر اعلان کیا تھا کہ ’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘۔ ماڈل ٹاؤن کی وہ خود ساختہ مشیخیت ان دنوں کینیڈا کی پرفضا دنیا میں ’علمی اشغال‘ میں مصروف ہے۔ ہماری ریاست آج بھی بفضل خدا قائم ہے اور سیاست بدستور کرہ ٔہوائی میں معلق ہے۔ ریاست یا سیاست میں موازنہ سرے سے خلط مبحث ہے۔ قوم کا وقار اغیار تسلیم نہیں کیا کرتے۔ احترام کی یہ فصل اپنے کھیت میں کاشت کی جاتی ہے۔ اس بیان کو سمجھنے کیلئے نپولین اور واٹر لو کی طرف پلٹنا ہو گا۔ 19ویں صدی کے یورپ کی تاریخ تین قدآور شخصیات کے سائے میں لکھی گئی۔ نپولین بونا پارٹ، پرنس میٹرنخ اور آٹو فان بسمارک۔ انقلاب فرانس سے برآمد ہونیوالے نپولین نے عسکری طاقت کے بل پر اپنے اقتدار کی بنیاد رکھی۔ نپولین بوناپارٹ درحقیقت ایک صدی بعد آنیوالے کارپورل ہٹلر کی پیش گفتہ تمثیل تھا۔ نپولین بھی یورپ تسخیر کرنے نکلا تھا اور جیسا کہ ہمارے صاحب علم مؤرخ نے بیان کیا، اس نے بیس برس میں کوئی ساٹھ لڑائیاں لڑیں ۔ ہٹلر ہی کی طرح نپولین نے بھی برطانیہ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہٹلر جرمن فضائیہ کے ہاتھوں ناکام ہوا۔ نپولین بوناپارٹ کو اسکی بحریہ لے ڈوبی۔ برطانیہ کی تسخیر میں ناکامی پر ہٹلر نے 22 جون 1941 کو روس پریلغار کر دی۔نپولین نے بھی 24 جون 1812 کو روس کی سرحد عبور کی تھی۔ نپولین بھی ماسکو سے گرتے پڑتے واپس لوٹا۔ ہٹلر بھی ماسکو کے دروازے سے واپس لوٹا۔ ہٹلر ہی کی طرح نپولین کی سیاست بھی قوم کی تعمیر کی بجائے دنیا کی تسخیر کے خواب میں ملبوس تھی۔ نپولین عسکری اور انتظامی اعتبار سے عالی دماغ تھا لیکن اسکی کامیابیوں پر حتمی ناکامی کی مہر ہے۔ نپولین کا قانونی بندوبست آج تک مثالی سمجھا جاتا ہے۔ اسکی انتظامی صلاحیت حیران کن تھی۔ اس نے عام شہریوں کو تعلیم فراہم کی۔ جاگیرداری کا خاتمہ کیا۔ مذہبی پیشواؤں پر ریاست کی عمل داری قائم کی۔ مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک سے نجات دلائی۔ کلیسائی احتساب کا خاتمہ کیا لیکن جنگ پر نپولین کا ارتکاز ایک تباہ شدہ یورپ پر منتج ہوا۔ اس کی میراث ان گنت شہروں اور آبادیوں کا ملبہ تھی۔ وہ آزادی صحافت کا مخالف تھا۔ وہ منتخب نمائندوں کی بالادستی سے خائف تھا اور سیاسی مخالفین کو بندی خانوں میں رکھنے کا قائل تھا۔ حتمی تجزیے میں نپولین ناکامی کا استعارہ ہے۔ یہ ناکامی واٹرلو سے بحیرہ روم کے جزیرے البا اور بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے سینٹ ہیلنا تک پھیلی ہوئی ہے۔ نپولین کا موازنہ 19ویں صدی ہی کے یورپ میں پرنس میٹرنخ اور چانسلر بسمارک سے کیجئے۔ دونوں مدبر تلوار کی بجائے پیداواری سیاست میں یقین رکھتے تھے۔ سفارت کاری کی میز پر انکا ثانی نہیں تھا۔ میٹرنخ نے نپولین کے تباہ شدہ یورپ میں 1815 سے 1848 تک طاقت کا توازن قائم کیا۔ بنیادی طور پر قدامت پسند سیاست دان میٹرنخ کے کارناموں میں جنگی فتوحات نہیں ہیں لیکن وہ ایسا سیاسی بندوست قائم کرنے میں کامیاب رہا جس کی بنیاد تدبر اور صنعتی پیداوار تھی۔ میٹرنخ 1848 کے انقلابی ابھار میں ڈوب گیا۔ میٹرنخ کے بعد یورپ پر جرمن مدبرآٹوفان بسمارک نمودار ہوا۔ بسمارک نے کسی فوج کی کمان نہیں کی۔ کبھی جنگی نقشوں پر غور نہیں کیا۔ وہ سفارت اور سیاست کے بل پر اپنی قیادت منوانا جانتا تھا۔ اس نے جرمنی کو ایک قومی ریاست کی شکل دی ۔ وہ کارل مارکس جیسے انقلابی مفکر اور گلیڈ سٹون جیسے برطانوی مدبر کے مقابلے میں بیس برس تک یورپ کا بے تاج حکمران رہا۔ بسمارک بھی قدامت پسند تھا بلکہ محنت کشوں کے حقوق اور فلاح کا سوال ہی بسمارک کی سیاست کا خاتمہ ثابت ہوا۔ ہمارے قابل احترام بھائی نے تاریخ کی گہرائیوں سے واٹرلو برآمد کیا ہے لیکن انہیں میٹرنخ اور بسمارک کے کارناموں پر بھی غور کرنا چاہیے۔ ہمارے ملک میں میانوالی کا ’یوسف ثانی‘ تو خطہ پوٹھوہار کا دست کاشتہ پودا ہے۔ عمران خان اور اسکے حامیوں کا بیانیہ تو کسی بوناپارٹ کی شجاعت ، کسی ظہیر الاسلام اور فیض حمید کی انگلیوں سے بندھے دھاگوں کا ناٹک ہے۔ پاکستان کا واٹرلو نہیں ہوا۔ ہمارا یدھ تو اسکندر مرزا اور ایوب خان کے گٹھ جوڑ سے چلتا ہوا آج تک پہنچا ہے۔ پاکستان عالمی نقشے پر معاشی اعتبار سے کمزور حیثیت رکھتا ہے اور اسکی سیاسی تاریخ میں وسیع رخنےہیں۔ مشرق وسطیٰ کے تنازع میں حاصل ہونے والی اہمیت میں ہماری معاشی ترقی کی ضمانت نہیں۔ ہمارے تمدن میں داخلی توانائی نہیں آئی ۔ ہماری سیاست ابھی بند دروازوں کے پیچھے سرگوشیوں میں ملفوف ہے۔ ہمارے بچوں کی تعلیم ایک خواب ہے۔ ہمارے چالیس فیصد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندہ ہیں اور ہمارے آدھے بچے کمزور غذائیت اور معاشی بدحالی کے ہاتھوں دماغی کمزوریوں کا شکار ہیں۔ ہمارے مفروضہ واٹرلو میں کسی خود کاشتہ بیانیے کی شکست حتمی تجزیے میں ہماری اجتماعی ناکامی ہے۔ قوموں کی منزل واٹرلو میں نہیں ، معاشی ترقی اور عوام کے تحفظ میں پائی جاتی ہے۔ ہم وقت سے پہلے اس فتح کا رجز گا رہے ہیں جس میں ابھی ہم نے قدم ہی نہیں رکھا۔
امریکی فوج سے تعاون کے شبہے میں جہاز قبضے میں لیا ہے، پاسداران انقلاب پاسداران انقلاب کے مطابق بحری جہاز نے خلاف ورزیاں کیں اور وارننگز کو نظر انداز کیا۔
امریکی فوج سے تعاون کے شبہے میں جہاز قبضے میں لیا ہے، پاسداران انقلاب
پاسداران انقلاب کے مطابق بحری جہاز نے خلاف ورزیاں کیں اور وارننگز کو نظر انداز کیا۔
امریکا میں مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت بحال امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکا میں مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت بحال کردی گئی ہے۔
امریکا میں مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت بحال
امریکی محکمۂ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکا میں مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت بحال کردی گئی ہے۔
دورے میں ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے، اسماعیل بقائی ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے دورے میں ایران اور امریکا کے حکام کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔
دورے میں ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے، اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے دورے میں ایران اور امریکا کے حکام کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے7 پمپ 48 گھنٹے بند رہیں گے، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اس دوران نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر اور دیگر علاقوں میں پانی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے7 پمپ 48 گھنٹے بند رہیں گے، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اس دوران نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر اور دیگر علاقوں میں پانی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
ایران بات چیت چاہتا ہے، دیکھنا ہے معاہدہ ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور دیکھنا ہے کہ آیا کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔
ایران بات چیت چاہتا ہے، دیکھنا ہے معاہدہ ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور دیکھنا ہے کہ آیا کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔
ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر بہترین فیصلہ کرنا ہوگا، ہیگسیتھ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر ایران کو اپنا بہترین اور دانش مندی پر مبنی فیصلہ کرنا ہوگا۔
ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر بہترین فیصلہ کرنا ہوگا، ہیگسیتھ
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر ایران کو اپنا بہترین اور دانش مندی پر مبنی فیصلہ کرنا ہوگا۔
فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی حالات کی وجہ سے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال موخر کردی ہے۔
فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی حالات کی وجہ سے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال موخر کردی ہے۔
امریکا نے ایرانی جہاز ’’توسکا‘‘ پر غیر قانونی قبضہ کیا، ایرانی مشن اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی جہاز ’’توسکا‘‘ پر غیر قانونی قبضہ کیا۔
امریکا نے ایرانی جہاز ’’توسکا‘‘ پر غیر قانونی قبضہ کیا، ایرانی مشن
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی جہاز ’’توسکا‘‘ پر غیر قانونی قبضہ کیا۔
googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1526305243924-0'); });
وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کو شکست دیکر پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اپنے بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک
اپنے بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔
محسن نقوی کی دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی ۔
محسن نقوی کی دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی ۔
ایران دوست ملکوں سے آبنائے ہرمز ٹیکس نہیں لے گا، روسی ذرائع گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے لینے والا ٹول ٹیکس مرکزی بینک میں جمع کروانے کا اعلان کیا تھا۔
ایران دوست ملکوں سے آبنائے ہرمز ٹیکس نہیں لے گا، روسی ذرائع
گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے لینے والا ٹول ٹیکس مرکزی بینک میں جمع کروانے کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 8 افراد منکی پاکس کا شکار ہوئے ہیں۔
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 8 افراد منکی پاکس کا شکار ہوئے ہیں۔
وکٹ کا اندازہ تھا، کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلے، جیسن گیلسپی حیدر آباد کنگز مین کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے کہا ہے کہ ہمیں وکٹ کا اندازہ تھا لیکن ہم نے کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلا۔
وکٹ کا اندازہ تھا، کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلے، جیسن گیلسپی
حیدر آباد کنگز مین کے ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی نے کہا ہے کہ ہمیں وکٹ کا اندازہ تھا لیکن ہم نے کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلا۔
