menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

محمود شام

18 0
05.09.2025

برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر‘ اقبال کایہ شکوہ اپنی جگہ افغانستان میں زلزلہ آیا ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں کے دل بجھ سے گئے ہیں ۔ایک نماز جنازہ جس میں نمازی بہت ہونے کے باوجود میتوں سے بہت کم ہیں۔ غزہ میں 54 اسلامی ملکوں کے ہوتے ہوئے اسرائیل اس پٹی کو طاقت سے خالی کروانے میں مسلسل قتل عام کر رہا ہےاس پر انسانی حقوق کی چیمپئن دنیا خاموش ہے امریکہ اور مغربی ممالک میں عام شہری تو مظاہرے کر رہے ہیں مگر حکومتوں کی طرف سے کوئی ایسا اعلان نہیں ہو رہا، او آئی سی طاقتور مسلم بادشاہتیں دولت مند مسلم ریاستیں سب مجرمانہ خاموشی سے یہ قتل عام دیکھ رہے ہیں، اب تک 70ہزار سے زیادہ انسان موت کی اندھیری وادیوں میں دھکیل دیے گئے ہیں جن میں بچوں اور ماؤں کی تعداد زیادہ ہے ۔شیر خوار بچے بھی اس میں شامل ہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی پر کمر بستہ ہے ۔ اسے کوئی ندامت نہیں ہے کیونکہ اسے واشنگٹن کی پشت پناہی حاصل ہے ،مسلم سربراہان مملکت محبوب خدا حضرت محمد ﷺ کی غلامی کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن دم زمینی خداؤں کا بھرتے ہیں دنیا بھرنے اور خاص طور پر مسلم ملکوں نے دیکھا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا استقبال انہی دنوں میں مسلمان ملکوں میں کس خلوص سے کیا جا رہا تھا جب غزہ میں مسلمانوں کی ہلاکتیں جاری تھیں کسی مسلم بادشاہ یا امیر نے اس دورے کو منسوخ نہیں کیا تاریخ شاید یہ محسوس کر رہی ہے کہ مسلمان سربراہ بھی فلسطینی باغیوں سے اکتا چکے ہیں ،یہ زندہ ضمیر لوگ انہیں برداشت نہیں۔ہم آغا حشر کاشمیری کی آہ دہراتے ہوئے یہی عرض کر سکتے ہیں’’آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لیے... بادلو ہٹ جاؤ دے دو راہ جانے کے لیے... خوار ہیں بدکار ہیں ڈوبے ہوئے ذلت میں ہیں... کچھ بھی ہیں لیکن تیرے محبوب کی امت میں ہیں... حق پرستوں کی اگر کی تو نے دل جوئی نہیں... طعنہ دیں گے بت کہ مسلم کا خدا کوئی نہیں... رحم کر اپنے نہ آئین کرم کو بھول جا... ہم تجھے بھولے ہیں لیکن تو نہ ہم کو بھول جا ‘‘مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کے تین صوبے اس وقت دریاؤں کی برہمی کا سامنا کر رہے ہیں گلگت بلتستان خیبر پختون خوامیں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلے پاکستان کے........

© Daily Jang