menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اداریہ

29 1
yesterday

براہ راست جارحانہ فوجی حملوں یا اپنے پروردہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے بھارت پاکستان میں خاک و خون کا جو گھنائونا کھیل رہاہے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیاکہ بھارتی حمایت یافتہ اوراسپانسرڈ پراکسیزکے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز کے مطابق اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے ۔ آرمی چیف فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے بھارتی فوج کے بے بنیاد الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا بھارت کی بلاک پر مبنی سیاست کو فروغ دینے کی غیر سنجیدہ کوشش ہے ۔ اس بھونڈی کوشش کا مقصدبھارت کی خطے میں نیٹ سیکورٹی پرووائیڈر کے خود ساختہ کردار کو گمراہ کن طور پر پیش کرنا اورفوائد سمیٹنا ہے۔ اسکے نتیجے میں دنیا واضح طورپر بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورہندو توا انتہا پسندی کے خطرناک رجحانات سے بدظن ہوتی جارہی ہے ۔یہ صورتحال پاکستان کے لئے نہ صرف خود انحصاری بلکہ قومی اتحاد اور عزم بڑھانے کا بھی تقاضا کرتی ہے۔ کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور ایران میں ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں داخلی اور خارجی سلامتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آرمی........

© Daily Jang