menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اداریہ

31 1
30.05.2025

پاکستان اور آذربائیجان کی طرف سے 27؍مئی 2025ء کو اسٹرٹیجک شراکت داری مستحکم و متنوع بنانے کےجس عزم کا اظہار کیا گیا اسے سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے بیان سے ملاکر دیکھا جائے تو اسٹرٹیجک شراکت داری کی گہرائی و گیرائی نمایاں ہوتی ہے۔ آذربائیجان کے شہر لاچین کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز میزبان صدر علیوف کو آذربائیجان کے یوم آزادی پر پُرجوش مبارکباد دی جبکہ 28؍مئی وہ تاریخ ہے جب پاکستانی عوام اپنے ملک کے ایٹمی طاقت بننے پر رب ذوالجلال کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں۔ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی پرمنائے گئے جشن نےپاکستانی عوام کے دلوں کو چھو لیا ۔جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تشکرخلوص ومحبت کا مرقع تھا۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی استحکام، باہمی خوشحالی اور کلیدی بین الاقوامی امور پر اصولی موقف کو فروغ دینے کے لئے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس اہم دورے میں سپہ سالار اعلیٰ ، وزیر خارجہ ،وزیراطلاعات، خصوصی معاون برائے قومی سلامتی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرے کے جائزے کے دوران آذربائیجان کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشرفت کے ضمن میں وفود کے جلد تبادلوں پر اتفاق خوش آئند ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاچین شہر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، صدر ترکیہ رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی تین ملکی سربراہی کانفرنس کا میزبان بھی بنا ہے۔ یہ کانفرنس تینوں دوست ممالک کے باہمی تعلقات اور اسٹرٹیجک شراکت داری کے بارے میں ہی نہیں عالمی امن و استحکام کے حوالے سے بھی یقیناً مفید ثابت ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا موجودہ دورہ پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ فضا........

© Daily Jang