menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

اقوام متحدہ آرٹیکل 99 اور کشمیر

26 0
17.07.2025

شملہ معاہدے کے خاتمے کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے(آئی ڈبلیو ٹی)کی دفعات کی خلاف ورزی اور جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔اس سے بھی زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ دہشت گردی کے غیر مصدقہ دعوؤں پر پاکستان کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی کاروائی کی دھمکیوں سے بھارت کی ہٹ دھرمی بے نقاب ہو گئی ہے، جس کا پس منظر پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے کا پس منظر ہے۔ اسی طرح پاکستان کا یہ اعلان بھی تشویش ناک ہے کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں کے بہاؤ کو روکنے یا پاکستان کی طرف موڑنے کی کوئی بھی کوشش جنگی کاروائی ہوگی۔ یہ پیش رفت دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں فوری طور پر احتیاطی اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی........

© Daily AAJ