menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

صدر ٹرمپ کی کامیابیاں

12 0
09.07.2025

صدر ٹرمپ نے اپنے پرستاروں سے پوچھا کہ کیا کسی شخص نے دو ہفتے میں اتنی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جمعرات کے دن امریکی ریاست آئیووا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ یہ دو ہفتے نہایت شاندار تھے۔اس ریلی سے دو گھنٹے پہلے ایوان نمائندگان نے کھربوں ڈالرز کا ایک ایسا بل پاس کیا جو صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے نہایت ضروری تھا۔ اس کے حق میں 218 اور مخالفت میں 214 ووٹ پڑے۔اس بل کی مخالفت کیونکہ ری پبلکن پارٹی کے اندربھی ہو رہی تھی اس لئے اس کی کامیابی مشکوک تھی۔ مگر صدر ٹرمپ نے چھڑی اور گاجر کی پالیسی اختیار کر کے مخالفین کو راضی کر لیا۔اس کے باؤجود دو ری پبلکن قانون سازوں نے 212ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر اس بل کے خلاف ووٹ دئیے۔ صدر ٹرمپ نے اسے بگ بیوٹی فل بل کا نام دیا ہے۔ انہیں اس کے پاس ہونے کا یقین تھا اس لئے انہوں نے پہلے ہی سے آئیووا کے شہر Des Moines میں ایک ریلی کا بندوبست کر رکھا تھا۔ اس ریلی سے نوے منٹ کے خطاب میں انہوں نے اپنی کامیابیوں کا ذکر خاصی تفصیل سے کیا۔ گذشتہ دو ہفتوں میں ان کی ایک بڑی کامیابی بائیس جون کو ایران کی تین جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ تھا جس کے بعد صدر امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا پر گردش کرنے والی بعض رپورٹوں کے مطابق اصفہان‘ نطنز اور فوردو کی نیوکلئیر تنصیبات کو نقصان........

© Daily AAJ