menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

پاکستان کا بیانیہ

13 0
19.06.2025

چھ سے دس مئی تک پاک بھارت جنگ ہوئی جس دوران اور اس کے بعد پاکستان کی مواصلاتی برتری دنیا پر عیاں ہوئی ہے اور پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں بلند مقام پر پہنچ گیا ہے۔ یہ نہ صرف جنگ کے دوران فیصلہ کن فضائی، سائبر اور زمینی کارکردگی کی وجہ سے نئی شہرت کی بلندی ہے بلکہ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان نے دنیا پر دھاک بٹھا دی ہے اور مار گرائے گئے رافیل طیارے دنیا بھر میں شہ سرخیوں میں شائع ہوئے ہیں اور پاکستان کے بیانیے نے گویا دل جیت لئے ہیں۔پاکستان کو بھارت کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ نادانستہ ہی سہی، اس نے اپنی ناکامی دنیا کے سامنے لا کر رکھ دی۔ جب بھارتی حکومت نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو مختلف عالمی دارالحکومتوں میں بھیجا کہ پاکستان کی مبینہ جھوٹی کہانی کا توڑ کریں، تو حقیقت برہنہ ہوگئی۔ پہلگام حملے پر ان کا گھسا پٹا........

© Daily AAJ