منصوبہ بندی برائے مستقبل
تیزی سے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں، اقوام کو برتری (مسابقت) اور پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے کہ وہ تکنیک (ٹیکنالوجی) میں سرمایہ کاری کریں۔ اسٹریٹجک دور اندیشی میں سب سے مؤثر اوزار میں سے ایک ”ڈیلفی“ طریقہ کہلاتا ہے۔ یہ منظم‘ انٹرایکٹو پیش گوئی کی تکنیک مستقبل کے تکنیکی رجحانات کی پیش گوئی کرنے اور قومی منصوبہ بندی کو آسان بناتی ہے۔ ڈیلفی طریقہ کار میں سروے کے متعدد ادوار شامل ہوتے ہیں جن سے ماہرین بصیرت حاصل کرتے ہیں اور ایک قسم کا اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے۔ دور اندیشی میں ڈیلفی طریقہ کار کا اہم فائدہ متنوع نکتہئ نظر شامل کرنے، تعصب کو کم سے کم کرنے اور مستقبل کی تکنیکی ترقی کے لئے ایک مشترکہ نکتہئ نظر بنانے کی صلاحیت ہے۔ جب قومی منصوبہ بندی کے مراحل میں اِسے لاگو کیا جاتا ہے تو، ڈیلفی ٹائپ کی دور اندیشی پالیسی سازوں کو ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کی شناخت کرنے، ان کے سماجی و اقتصادی اثرات کا اندازہ لگانے اور طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ممالک اس نکتہئ نظر کو تحقیقی فنڈنگ کی ترجیح‘ صنعتی پالیسیوں کی رہنمائی اور جدت پر مبنی ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کے لئے........
© Daily AAJ
