میاں فاروق الطاف:نظریۂ پاکستان کا ایک روشن باب
میاں فاروق الطاف:نظریۂ پاکستان کا ایک روشن باب
کچھ شخصیات اپنی زندگی میں اپنے کردار، نظریات اور قومی خدمات کے ذریعے ایسی پہچان قائم کرتی ہیں کہ ان کی رخصتی محض ایک فرد کی جدائی نہیں رہتی بلکہ ایک عہد کے اختتام کا احساس بھی اپنے ساتھ لے آتی ہے۔میاں فاروق الطاف بھی ان شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک نمایاں حصہ تحریک پاکستان کی یادوں کو محفوظ رکھنے، نظریۂ پاکستان کی ترویج اور نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے روشناس کرانے کے لیے وقف کیے رکھا۔ تحریک پاکستان کے کارکن‘ ادارۂ نظریۂ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین میاں فاروق الطاف کی وفات قومی و نظریاتی حلقوں کے لیے ایک افسوس ناک سانحہ ہے۔ ان کی شخصیت اور خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ احساس مزید گہرا ہوتا ہے کہ کسی ملک کی بنیاد صرف اس کے جغرافیائی وجود سے مضبوط نہیں ہوتی بلکہ اس کی تاریخ، نظریات، قومی شناخت اور ان سے وابستہ لوگوں کی مسلسل محنت بھی اس کی اساس کو استحکام فراہم کرتی ہے۔ میاں فاروق الطاف کا شمار ان لوگوں میں ہوتا تھا جو پاکستان کی تاریخ اور نظریاتی شناخت کو محض ماضی کا موضوع نہیں سمجھتے تھے بلکہ اسے آنے والی نسلوں کی فکری تربیت کا اہم ذریعہ تصور کرتے تھے۔ ان کی وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے قومی و نظریاتی مشن کو سمجھا جائے اور اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر غور کیا جائے۔ میاں فاروق الطاف کی........
