menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tawanai Ka Bohan, Awam Ke Liye Tufan

23 0
25.07.2026

توانائی کابحران، عوام کیلئے طوفان

پٹرول والامسئلہ دردسرتوتھاہی پراب یہ درددل بھی بنتاجارہاہے۔ پٹرول ہی توہے جس نے اس وقت کسی ایک شخص اورفردنہیں بلکہ پوری قوم کی ناک میں دم کررکھاہے۔ اس کمبخت کی ایک چھلانگ سے نہ جانے کتنوں کی راتوں کی نیندیں اڑاوردن کاسکون غارت ہوتاہے۔ یہ نہ امیردیکھتاہے اورنہ غریب سب کوساتھ بہاکرلے جارہاہے کیونکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ صرف گاڑی رکھنے والوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر اس شخص کا مسئلہ ہے جو روزمرہ استعمال کی اشیاء خریدتا ہے۔

سب جانتے ہیں کہ جب ایندھن مہنگا ہوتا ہے تو سامان کی ترسیل مہنگی ہو جاتی ہے جس کا براہ راست اثر آٹے، چینی، سبزی، پھل، دودھ اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ نتیجتاً مہنگائی کا ایک ایسا طوفان آتا ہے جس میں ایک ایک کرکے پھرسب بہنے لگتے ہیں۔ دنیا اس وقت سیاسی اور معاشی بے یقینی کے دور سے گزر رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی نے عالمی توانائی منڈی کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور سپلائی کے خدشات نے کئی ممالک کو معاشی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں لیکن سوال یہ بھی ہے کہ ہر عالمی بحران کا سب سے زیادہ اوربڑا بوجھ ہمیشہ عام آدمی کے کندھوں پر کیوں ڈالا جاتا ہے؟ پاکستان میں تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اب ایک معمول بن چکا ہے۔ جیسے ہی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتا ہے عوام کی امیدوں پر پانی پھر جاتا ہے۔

ایک طرف مہنگائی پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہے دوسری طرف پٹرول کی نئی قیمتیں گویا عوام پر ایک اور "پٹرول بم" بن کر گرتی........

© Daily Urdu