menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ameza

33 0
11.07.2026

علامہ عبدالستارعاصم کو روکنا چاہتا ہوں؟ اس قدر عمدہ اور بہترین کتابیں چھاپ دیتے ہیں کہ رشک آتا ہے اور پھر قیامت یہ کہ جیسے ہی چھپتی ہیں تو مجھے بھجوا دیتے ہیں۔ کتاب سے میرا ختم نہ ہونے والا تعلق ہے۔ اکثر کتابیں خرید کر پڑھتا ہوں۔ بلکہ اب تو عادت سی ہوگئی ہے کہ پڑھے بغیر دل نہیں لگتا۔ بہرحال عاصم صاحب، قابل تعریف انسان ہیں جو بس ادب کی خدمت کیے جا رہے ہیں۔

دوسری بات، حددرجہ عاجز اور مٹا ہوا انسان۔ خدا انھیں سلامت رکھے اور وہ اپنے کام میں مزید آگے بڑھیں۔ چند دن پہلے ڈاکٹر خورشید رضوی کی کتاب"آمیزہ" ان کی طرف سے موصول ہوئی۔ اب خورشید رضوی صاحب کو کون نہیں جانتا۔ مستند ترین اردودان بلکہ عربی پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ انگریزی میں انھوں نے آقا ﷺ کی سیرت بھی خوبصورت اندازسے لکھی ہے۔

آمیزہ، دراصل، خاکے، مختلف جائزے اور تحقیقی کام کا ایک گلدستہ ہے۔ خوشبودار کتاب۔ بیس سے زیادہ نایاب علمی کام اور مضامین پڑھ کر طالب علم، شاداب سا ہو جاتا ہے۔ رضوی صاحب! آپ کو کس نے مشورہ دیا ہے کہ اس عامی دور میں اتنے بہترین اور جاندار مضامین لکھیں یا مرتب کریں۔ بذات خود، خورشید صاحب، بہت دیدہ زیب مگر دقیق علمی کام سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرا، پڑھیے تو سہی کہ اس کتاب میں کیا کیا موجود ہے؟

استاد گرامی: اپنے عربی کے استاد صوفی صاحب کے متعلق لکھتے ہیں: ہر معاملے میں سخت تکمیل پسند تھے۔ اسی زمانے میں ان کی توجہ مخفی علوم کی طرف ہوگئی۔ میری طبیعت میں غیر ضروری متجسس نہ تھا، چنانچہ ان مشاغل میں کبھی دخل نہ دیا۔ انھوں نے بھی قطعاً تشویش نہیں فرمائی بلکہ ایک روز باتوں باتوں میں بتا کر گویا مجھے اس میدان سے دور رکھنا چاہا کہ ادب، خصوصاً فارسی ادب کا مطالعہ کرتے ہوئے ان علوم کے حوالے آتے رہتے ہیں، چنانچہ صرف ادب کو سمجھنے کے لیے ان میں........

© Daily Urdu