Social Media Daur Mein Talaba Ki Tawajo Kese Behtar Banayen
سوشل میڈیا دور میں طلبہ کی توجہ کیسے بہتر بنائیں
آج تقریباً ہر استاد ایک ہی شکایت کرتا نظر آتا ہے کہ طلبہ اب پہلے کی طرح توجہ مرکوز نہیں کرپاتے۔ کلاس روم میں بیٹھے ہوئے طلبہ چند ہی لمحوں میں ادھر ادھر متوجہ ہوجاتے ہیں، پڑھتے ہوئے جلد اکتا جاتے ہیں اور کسی ایک کام پر زیادہ دیر توجہ برقرار رکھنا ان کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔ تحقیق بھی اس رجحان کی تصدیق کرتی ہے۔ جدید زندگی میں مسلسل نوٹیفکیشنز، اسکرینز، سوشل میڈیا اور بیک وقت کئی کام کرنے کی عادت نے انسانی توجہ کو متاثر کیا ہے۔ لیکن اس صورتحال کو صرف ایک بحران سمجھ لینا درست نہیں۔ ماہرین کے مطابق توجہ کوئی ایسی پیدائشی صلاحیت نہیں جو کچھ لوگوں کے پاس ہو اور کچھ کے پاس نہ ہو، بلکہ یہ ایک ایسی ذہنی مہارت ہے جسے تربیت دے کر بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ توجہ دماغ کی وہ صلاحیت ہے جو انسان کو اپنی ذہنی توانائی کسی ایک بامعنی کام پر مرکوز رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ دماغ ایک وقت میں دو پیچیدہ کاموں کو درست طریقے سے انجام نہیں دے سکتا۔ جب انسان کی توجہ مختلف چیزوں کے درمیان مسلسل تقسیم رہے تو سیکھنے کا عمل کمزور ہوجاتا ہے۔ اس کے برعکس مسلسل اور گہری توجہ یادداشت، فہم اور تجزیاتی صلاحیت کو مضبوط بناتی ہے۔ ماہرین اب زور دے رہے ہیں کہ طلبہ کو صرف مضامین نہ پڑھائے جائیں بلکہ انھیں یہ بھی سکھایا........
