menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Congo Mein Ebola Ki Waba

19 0
05.06.2026

کانگو میں ایبولا کی وبا

افریقہ کے قلب میں واقع جمہوریہ کانگو ایک بار پھر ایبولا وائرس کی شدید وبا کی لپیٹ میں ہے۔ دنیا کی توجہ اس وقت ایران، یوکرین، غزہ اور معاشی مسائل کی طرف ہے، لیکن وسطی افریقا میں لاکھوں لوگ ایسے بحران کا سامنا کررہے ہیں جس میں بیماری، غربت، جنگ اور ریاستی کمزوری سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس کوئی آسرا نہیں۔ امدادی اداروں اور عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ یہ وبا حالیہ برسوں کی بدترین ایبولا وباؤں میں سے ایک ہوسکتی ہے۔

کانگو کے بنیا، مونگبوالو اور رُوامپارا جیسے علاقوں میں ہر طرف خوف کی ایک دبیز تہہ محسوس کی جاسکتی ہے۔ مقامی ریڈیو اسٹیشن دن رات احتیاطی پیغامات نشر کررہے ہیں۔ ایک صحافی نے بنیا پہنچنے پر ریڈیو پر "ایبولا، ایبولا" کے بول والا گیت سنا جو دراصل لوگوں کو احتیاطی تدابیر سکھانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ اس معاشرے کی تصویر ہے جہاں انٹرنیٹ تک رسائی محدود ہے اور ریڈیو اب بھی عوامی آگاہی کا سب سے مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

اس بار صورتحال کو زیادہ پیچیدہ بنانے والی بات یہ ہے کہ وبا ایک ایسے وائرس سے پھیل رہی ہے جسے بنڈی بوجیو ایبولا کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے لیے فی الحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا مخصوص علاج موجود نہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق چند ہفتوں میں سیکڑوں مشتبہ اموات اور تقریباً ایک ہزار مشتبہ مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ........

© Daily Urdu