Raoonat Par Bikhri Hui Khaak
رعونت پر بکھری ہوئی خاک
اس کی مقبولیت اور آمدنی دونوں میں اضافہ ہوگیا، 2002ء میں جیو ٹیلی ویژن سٹارٹ ہوا اور اس میں "ہم سب امید سے ہیں" کے ٹائٹل سے سیاسی مزاحیہ پروگرام شروع ہوگیا، اسے ڈاکٹر یونس بٹ لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے کا سب سے مشہور سیاسی مزاحیہ پروگرام تھا، ہم اگر آج پیچھے مڑ کر دیکھیں تو ہم اس پروگرام کو پاکستان میں "پولیٹیکل سٹائیر" کا باوا آدام ماننے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر یونس بٹ کو اللہ تعالیٰ نے مزاح نگاری کی بے انتہا صلاحیت سے نواز رکھا ہے، ان کا آغاز کالم نگاری سے ہوا لیکن پھر یہ ٹی وی پر گئے اور سرمایہ اور مقبولیت دونوں جی بھر کر کمائے، ڈاکٹر یونس کے پروگرام نے بے شمار اداکار اور اداکارائیں متعارف کرائیں جن میں صبا قمر، وینا ملک، مہوش حیات، فضا علی اوروسیم انصاری بھی شامل تھے، ڈاکٹر یونس بٹ وسیم انصاری کو جنرل پرویز مشرف کے روپ میں ٹی وی سکرین پر لے کر آئے اور یہ دنوں میں مشہور ہوگیا۔
جنرل پرویز مشرف خود بھی اس کی اداکاری انجوائے کیا کرتے تھے، وہ چودھری صاحبان اور پاکستان مسلم لیگ ق کا زمانہ تھا، ایف ایٹ اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین کے گھر کے سامنے سڑک تک گاڑیاں ہوتی تھیں، میں نے چودھری صاحب کے کمرے کے باہر تک لوگوں کو بیٹھے دیکھا، یہ صبح سویرے پہنچ جاتے تھے اور ان کے بیڈ روم کے سامنے بیٹھ کر ان کے اٹھنے کا انتظار کیا کرتے تھے۔
2005ء میں مجھے ایک رات چودھری صاحبان نے کھانے کی دعوت دی، میں ان کے ڈرائنگ روم میں داخل ہوا تو سامنے صوفے پر وسیم انصاری جنرل پرویز مشرف بن کر بیٹھا تھا اور چودھری شجاعت، چودھری پرویز الٰہی، چودھری وجاہت حسین اور ان کے باقی جوڑی دار اس کی اداکاری کو انجوائے کر رہے تھے، میں بھی ان میں شامل ہوگیا، ہم رات ایک بجے تک وہاں رہے، مجھے پتا چلا چودھری صاحب نے وسیم انصاری کو خصوصی طور پر........
