Mashriq e Wusta Aur Talkh Sabaq
مشرقِ وسطیٰ اور تلخ سبق
"36 سال تک ہمیں یقین دلایا جاتا رہا کہ امریکی اڈے ہماری حفاظت کے لیے ہیں مگر پہلی جنگ میں ہی ہمیں معلوم ہوا کہ دراصل ہم ہی ان کی حفاظت کر رہے تھے"۔
مشرقِ وسطیٰ کی سیاست میں بعض جملے میزائلوں سے زیادہ اثر رکھتے ہیں۔ کبھی کبھی ایک مختصر سا اعتراف بھی دہائیوں کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیتا ہے۔ حالیہ دنوں فیصل بن فرحان آل سعود کے اس بیان نے عرب دنیا کے سیاسی ایوانوں میں ایسی ہی ہلچل پیدا کی ہے۔ یہ محض ایک سفارتی جملہ نہیں بلکہ اس تاریخ کا آئینہ ہے جس میں دیکھ کر عرب حکمرانوں نے اپنی سلامتی کی ذمہ داری دوسروں کے کندھوں پر ڈال کر خود کو مطمئن رکھنے کی ناکام کوشش........
