احتجاج،رینجرز، ایف سی،پولیس سمیت 22 ہزار پولیس جوان تعینات
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کروانے کیلئے پولیس کو 40 ہزار آنسو گیس شیل بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔اسی طرح 25 سو بندوقوں کے ساتھ 50 ہزار ربڑ کی گولیاں اور 5 ہزار اینٹی رائٹ کٹس بھی طلب کی تھیں جو کہ انہیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ رینجرز، ایف سی، پنجاب اور سندھ پولیس سمیت 22 ہزار جوان 24 نومبر کو اسلام آباد میں تعینات ہوں گے۔پولیس نے سامان کی خریداری اور نفری سے متعلق سفارشات پرمبنی خط وزارت داخلہ کو بھجوا رکھا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر انتظامیہ سے تاحال اجازت یا این او سی کی درخواست نہیں کی۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ پس پردہ مذاکرات میں 24 نومبر کی احتجاج کی کال کی واپسی عمران خان کو ریلیف سے مشروط کردی ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے حکومت سے پس پردہ مذاکرات جاری ہیں جس میں اپوزیشن جماعت نے 24نومبرکی کال واپس لینے کیلئے شرائط پیش کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق پس پردہ مذاکرات میں تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جاری مذاکرات میں ایک دو روز میں پیشرفت کا امکان ہے۔ احتجاج کے پیش نظر صوبہ بھر میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور چھٹی پرگئے اہلکار واپس بلا لیے........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website