دوسری جنگ عظیم اور ہٹلر
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ذہنی مریضوں کی دو اقسام ہوتی ہیں پہلی قسم والے مریض خودکشی کرنے کے واسطے اپنا جسم بھی کاٹ سکتے ہیں اور دوسری قسم میں مبتلاء مریض اپنے آپ کے بجائے دوسروں کو جسمانی نقصان پہنچا سکتے ہیں ہٹلر دوسری قسم کا ذہنی مریض تھا آج نہتے فلسطینیوں پر اسرائلی حکمران جس قسم کا تشدد کر رہے ہیں وہ ان مظالم سے کم نہیں جو ہٹلر کے کہنے پر اس کے ساتھی جرنیلوں نے دوسری جنگ عظیم میں یہودیوں پر 80 برس قبل کئے تھے یہ بات البتہ دلچسپ ہے کہ وہ یہودی جو آج کل امریکہ اور یورپ میں بستے ہیں اور جن کے آباؤ اجداد ہٹلر کی بربریت کا نشانہ بنے تھے وہ آج کی اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں سے ناروا سلوک کو یہودی مذہب کی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہیں چونکہ آج کل دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے 80 برس پورے ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے اس جنگ کی تباہ کاریوں کا ذکر میڈیا........
© Daily AAJ
visit website