اسلام آباد: رہائشی و سماجی مسائل
سوشل میڈیا کے دور میں ’اسلام آباد‘ کو دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت قرار دیا جاتا ہے‘ خاص طور پر مارگلہ روڈ کے دائیں جانب رہنے والوں اور اسلام آباد کلب کی رکنیت رکھنے والوں کے لئے اسلام آباد جنت نظیر ہے۔ اشرافیہ کے لئے دارالحکومت میں زندگی کا مطلب ہے 700 گز پر محیط وسیع و عریض مکانات، ایف6 سیکٹر میں کوہسار مارکیٹ سے پیدل دوری پر، سرسبز و شاداب سڑکیں، پارک، کھیل کے میدان، سبز نمبر پلیٹوں کے ساتھ کالے رنگ کی سرکاری گاڑیاں، ہا¶س سٹاف اور بااثر سماجی حلقہ معاشرت کا نام ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اسلام آباد صرف مراعات یافتہ چند افراد کے لئے لاجواب ہے کیونکہ اسلام آباد میں رہائش پذیر جو لوگ مراعات یافتہ نہیں، اُن کے لئے صورتحال قطعی مختلف ہے اور رہائش کا سنگین بحران کا درجہ رکھتا ہے‘ جس کی شدت میں ہر گزرتے سال اضافہ ہو رہا ہے۔رہائشی علاقوں میں گیسٹ ہا¶سز اور اپارٹمنٹس کی صورت بے لگام ترقی نے رہائشی عمارتوں کے کرایوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ہے۔ ایف سیکٹرز میں ایک بیڈ روم کے اپارٹمنٹ کی قیمت 65 ہزار سے 75 ہزار روپے کے درمیان ہے جبکہ ای 11 کا کرایہ 45 ہزار سے 65 ہزار روپے کے درمیان ہے۔ یہاں تک کہ صاف ستھرا کھانا اور کپڑے دھونے کی سہولت فراہم کرنے والے بنیادی ہاسٹل میں........
© Daily AAJ
visit website