مسلمانوں کی مذہبی و ...
بھارت کی میزبانی میں منعقد کیے گئے برکس اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں فلسطینی مسلمانوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کیا گیا اور مسئلہ فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی بات کی گئی جو کہ خوش آئند ہے لیکن بھارت کی منافقت اس بات سے عیاں ہے کہ خود بھارت مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے منظور کردہ عالمی قراردادوں کی راہ میں رکاوٹ ہے بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں- مسلمان چاہے فلسطین میں ہو انڈیا یا کشمیر میں اس وقت بدترین بربریت کا شکار ہے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے مرتکب نریندر مودی کسی جواب دہی سے مستثنی دنیا کو عالمی قوانین کی پاسداری کا درس دیتے نظر آرہے ہیں جو کہ قیامت کی نشانی ہے دنیا میں بسنے والے غریب اور مظلوم قوموں کے لیے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس وقت غیر فعال ہو چکے ہیں ان کے پاس کردہ قراردادیں اور اعلامیوں کی حیثیت محض کاغذ کے ایک ٹکڑے کی مانند ہے بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے بالعموم اور نریندر........
