menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

چودھری سرور سے انس ...

19 0
25.07.2026

کچھ زندگیاں محض گزرتی نہیں ، اپنے عہد پر نقش چھوڑ جاتی ہیں ۔ کچھ لوگ عہدوں سے پہچانے جاتے ہیں اور کچھ اپنے کردار سے عہدوں کو پہچان عطا کرتے ہیں ۔ چوہدری محمد سرور کا شمار دوسری قسم کے لوگوں میں ہوتا ہے ان کی زندگی کو صرف ایک سیاست دان کی سوانح کہنا اس طویل سفر کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا ۔ یہ دراصل مٹی سے تعلق، ہجرت کی مشقت ، کاروباری محنت ، جمہوری جدوجہد ، سیاسی کامیابی ، سماجی خدمت اور اگلی نسل کو منتقل ہونے والی اقدار کی کہانی ہے۔اس داستان کا آغاز لندن ، گلاسگو یا ویسٹ منسٹر سے نہیں ہوتا پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جہاں ایک محنت کش کاشتکار کے گھر پیدا ہونے والے بچے نے شاید کبھی یہ تصور بھی نہ کیا ہو کہ ایک دن اس کی آواز دنیا کی قدیم ترین پارلیمانی جمہوریت کے ایوانوں میں سنی جائے گی مگر تاریخ کا حسن یہی ہے کہ وہ ہمیشہ محلات میں جنم نہیں لیتی کبھی وہ کسی کسان کی جھونپڑی ، کسی مزدور کے پسینے اور کسی ماں کی دعا سے بھی اپنا سفر شروع کرتی ہے چوہدری محمد سرور کا سفر ہمیں بتاتا ہے کہ حالات انسان کا نقط آغاز تو متعین کرسکتے ہیں، اس کی آخری منزل نہیں۔ پیدائش کا مقام انسان کے اختیار میں نہیں ہوتا، لیکن کردار، محنت اور مقصد کا انتخاب اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ہجرت: جہاں آزمائش نے کردار تراشاوطن سے دور جانا صرف ایک جغرافیائی سفر نہیں ہوتا ایک تارکِ وطن اپنے ساتھ اپنی زبان، تہذیب، یادیں، محرومیاں اور اپنے گھر والوں کی امیدیں بھی لے کر چلتا ہے نئی سرزمین پر اسے روزگار ہی نہیں بلکہ اپنی شناخت، عزت اور قبولیت کے لیے بھی جدوجہد کرنا پڑتی ہے چوہدری محمد سرور بھی بہتر مستقبل کی تلاش میں اسکاٹ لینڈ پہنچے۔ وہاں انہوں نے محنت، کاروباری بصیرت اور سماجی روابط کے ذریعے اپنی جگہ بنائی۔ لیکن ان کی کامیابی اس وقت ایک وسیع تر معنویت اختیار کرگئی جب انہوں نے اپنی ذاتی ترقی کو کمیونٹی کی اجتماعی آواز میں بدلنے کا فیصلہ کیا کاروبار نے انہیں وسائل دئیے، مگر سیاست نے انہیں محروم لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا وسیلہ فراہم کیا۔ 1997 میں وہ برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوئے بعدازاں وہ مسلسل تین عام انتخابات میں عوام کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے 2010 تک برطانوی دارالعوام کے رکن رہے یہ کامیابی صرف ایک امیدوار یا........

© Nawa-i-Waqt