وفاق کی اہم قانون سازی،خیبر پختونخوا میں معدنیات کا بحران گہرا
محمد فہیم خیبر پختونخوا میں معدنی وسائل کے شعبے کو ایک نئے انتظامی اور قانونی بحران کا سامنا ہے۔ ایک جانب وفاقی حکومت نے دھماکہ خیز مواد سے متعلق قواعد میں بڑے پیمانے پر ترامیم کرتے ہوئے کان کنی سے متعلق اہم اختیارات نیشنل ایکسپلوسیوز اینڈ پیٹرولیم سیفٹی ایجنسی (نیپسا) کے سپرد کر دیے ہیں جبکہ دوسری جانب صوبے میں دھماکہ خیز مواد کے لائسنس جاری نہ ہونے کے باعث سینکڑوں معدنی لیزیں غیر فعال ہو چکی ہیں جس سے معدنی شعبے کی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ایس آر او کے تحت کان کنی میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی تیاری، ذخیرہ، نقل و حمل، استعمال، بلاسٹنگ کمپنیوں کی رجسٹریشن، موبائل........
