مہنگا ڈیزل، مہنگی قربانی: پیٹرولیم مصنوعات نے عیدالاضحی کے بازار کو بدل دیا
محمد فہیم پاکستان میں اس سال عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مویشی منڈیاں سج چکی ہیں مگر خریداروں کے لیے یہ منڈیاں پہلے جیسی گہما گہمی کے بجائے ایک مہنگے دباؤ کی علامت بنتی جا رہی ہیں۔ اس مہنگائی کے پیچھے سب سے بڑا اور نظر انداز ہونے والا عنصر پیٹرولیم مصنوعات، خاص طور پر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ ڈیزل: قیمتوں کے بحران کا مرکزی ستون اس وقت ملک میں ڈیزل کی قیمت تقریباً 410روپے فی لیٹر کے قریب بتائی جا رہی ہے اور یہی عنصر پورے مویشی مارکیٹ سسٹم کو متاثر کر رہا ہے۔ مویشی صرف ایک مقامی شے نہیں یہ ایک ملک گیر سپلائی چین ہے۔ جانور جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے خیبرپختونخوا اور دیگر شہری منڈیوں تک ٹرکوں کے ذریعے لائے جاتے ہیں اور یہ ٹرانسپورٹ مکمل طور پر ڈیزل پر انحصار کرتی ہے۔جیسے ہی ڈیزل مہنگا ہوتا ہے ایک بنیادی........
