menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

دہشت گردی میں ایک اور سال بیت گیا

17 0
wednesday

2025 کے اختتامی دن بھی خیبر پختونخوا میں دہشت گری کے واقعے ہی کاموضوع بننا اورسال بھر صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کا جاری رہنا اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ صوبے میں ابھی دہشت گردی کے انسداد کے لئے جامع اور مربوط کوششوں میں مزید تیزی لائی جانی چاہئے مگر ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ ابھی صوبائی اور وفاقی حکومت میں اس بات پر اتفاق رائے نہیں کہ آیا دہشت گردوں کی باقیات کو طاقت سے کچل دیا جائے یا پھر بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے ۔
طرفہ تماشا یہ ہے کہ حکومت گو مگو کی کیفیت کا شکار ہے لیکن دہشت گردوں کی ذہنیت اور عملی طور پر ان کی کارروائیاں واضح طور پر اس امر پر دال ہیں کہ وہ دہشت گردی سے باز آنے والے نہیں ان کا جہاں دائو چلتا ہے وہ اسے آزما لیتے ہیں ۔
ہمارے تئیں یہ اختلافات کاحامل امر ہے اور نہ ہی اسے سیاسی و حکومتی اختلافات کی نذر ہونا چاہئے بار بار کے اتمام حجت کے بعد اب دہشت گردوں سے مذاکرات کی وکالت کی کوئی گنجائش باقی نہیں صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ خواہ پہلے کتنے چھوٹے بڑے آپریشن ہو چکے ہوں اور ان کے نفع ونقصان کا عالم کیارہا ہو ۔
خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھردہشت........

© Mashriq