menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

کھلے مین ہولز:کراچی سے پشاور تک موت کے کنویں

8 0
10.12.2025

پاکستان کے بڑے شہروں میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود سڑکوں پر کھلے مین ہولز بدستور شہریوں کے لیے جان لیوا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
کراچی سے لے کر پشاور تک آئے روز ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں جن میں لوگ ان جان لیوا گڑھوں کا شکار ہو کر زخمی اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن حکومتی ادارے ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل طورپر ناکام دکھائی دیتے ہیں اور شہری ہر روز خوف کے سائے میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
کراچی کا حالیہ واقعہ غفلت کی مثال
شہر قائد میں گزشتہ چند روز قبل پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی تھا جس میں ایک معصوم بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا ،یہ حادثہ کوئی یہ حادثہ کوئی پہلا نہیں تھابلکہ گزشتہ برسوں میں بھی کئی افراد کھلے مین ہولز کے باعث اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
اس سانحے نے حکومتی اداروں کی بے حسی اور ناقص نگرانی پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں، لیکن افسوس کہ ردِعمل صرف........

© Mashriq