پشاور میں خشک سردی ،موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں
پشاور میں سردیوں کا آغاز اس برس معمول سے کہیں زیادہ خشک اور یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ ہواہے، جس کے نتیجے میں شہر کی فضا میں بسی یہ سخت سردی بزرگوں، بچوں اور خواتین کو سانس کی نالی اور مختلف موسمی بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کی شرح میں واضح کمی اور رات کے وقت درجہ حرارت میں تیز گراؤٹ شہریوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے ۔
خشک سردی بیماریوں کی بنیادی وجہ
پشاور کی جغرافیائی ساخت یعنی اس کا میدانوں میں موجود ہونا، پہاڑی سلسلوں کی کم موجودگی اور دھول مٹی کی فضا سردیوں میں خشک ہوائوں کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرتی ہے۔
نمی کے خاتمے سے گلے کی حفاظتی جھلیاں خشک ہو جاتی ہیں ،سانس کی نالی حساس اور سوزش کا شکار ہو جاتی ہے جس کے باعث وائرسز اور بیکٹیریا تیزی سے حملہ کر سکتے ہیں۔
شہر میں اسی وجہ سے خشک کھانسی، گلے کی خراش، الرجی اور سانس کی دشواریوں کے کیسز میں اضافہ........





















Toi Staff
Gideon Levy
Penny S. Tee
Sabine Sterk
John Nosta
Mark Travers Ph.d
Gilles Touboul
Daniel Orenstein