menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

خیبر پختونخوا امن جرگہ :امیدیں اور چیلنجز

9 0
13.11.2025

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے "امن جرگے”نے صوبے کے سیاسی منظرنامے میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کے ساتھ منظور ہونے والے 15نکاتی اعلامیے نے نہ صرف خیبر پختونخوا کے امن و امان کے مسائل کو اجاگر کیا بلکہ وفاق کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی بھر پور زور دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جرگے نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان خارجہ پالیسی کی تشکیل میں خیبرپختونخوا حکومت سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے جبکہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوصوبے کی داخلی سلامتی کی قیادت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی، بھتہ خوری اور غیرقانونی محصولات کے خاتمے کے لئے مربوط پالیسی وضع کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
سیاسی قیادت ایک پیج پر
امن جرگے میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ،جماعت........

© Mashriq