menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

وی سی آر کا عہد محبت

13 0
yesterday

ایجادات کی دنیا میں اگر کسی آلے کے ساتھ سب سے بڑا ظلم ہوا تو یقین مانیے کہ وہ وی سی آرتھا،یہ محض ایک مشین نہیں تھی بلکہ یہ ایک دور کا احساس، خوشیوں کی گونج اور گھر بھر کی رونق تھی،80کی دہائی کی بات ہے، جب وی سی آر چپکے چپکے سے گھروں کے ڈرائنگ روم میں آیا جسے بڑی شان و شوکت سے کسی دلہن کی طرح سجا کر ٹی وی ٹرالی میں رکھا جاتا تھا۔
جوصاحبِ وی سی آر ہوتے، ان کی الگ اور منفرد عزت و تکریم ہوتی، گھر آئے مہمان کو چائے سموسے سے زیادہ اس بات میں زیادہ دلچسپی ہوتی کہ ان کے میزبان انہیں آج کون سی فلم دکھائیں گے،تب فلم دیکھنے کا بھی بڑا اہتمام ہوا کرتا تھا، کہیں صبح سویرے تو کہیں دن کے ایک پہر یہ شو لگتا، تو کہیں رات گئے کسی بھی نئی فلم کا پریمیر ہوتا بالخصوص ویک اینڈپر تونائٹ شوکا دورانیہ بسا اوقات فجر تک جا پہنچتا۔
........

© Mashriq