menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

سیاحتی جنت خیبر پختونخوا ،جہاں ہر وادی ایک کہانی سناتی ہے

10 0
03.11.2025

خیبر پختونخوا قدرتی حسن، تاریخی ورثے اور ثقافتی تنوع کا حسین امتزاج ہے، یہاں کے بلند و بالا برف پوش پہاڑ، نیلگوں جھیلیں، شوریدہ چشمے، لہلہاتے سبز میدان اور خنک ہوائیں اس خطے کو ایک ایسی جنت میں تبدیل کرتی ہیں جہاں ہر موسم اپنی ایک الگ دلکشی اور کہانی رکھتا ہے۔
صوبے کے ہر خطے میں قدرت نے رنگ، روشنی اور سکون کے ایسے نظارے بکھیر رکھے ہیں جو سیاح کے دل کو مسحور کر دیتے ہیں، سوات کی وادیوں کی رومانیت، کالام کی خاموش جھیلوں کا جادو، دیر اور چترال کی برفیلی چوٹیوں کا وقار، اور ایبٹ آباد و ناران کاغان کی دلکش فضائیں اس صوبے کی شان ہیں۔
یہاں کے قلعے، بدھ مت کے قدیم آثار، پشاور کی تاریخی گلیاں اور مقامی روایات خیبر پختونخوا کے عظیم ماضی اور متنوع ثقافت کی جھلک پیش کرتے ہیں اس کے علاوہ مہمان نوازی، پشتو موسیقی، رنگین چادریں، اور ذائقے دار پکوان اس خطے کی شناخت ہیں، جو یہاں آنے والے ہر مہمان کے دل میں ایک مٹھاس چھوڑ جاتے ہیں۔
قدرتی حسن سے مالا مال مقامات
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے سیاحت کے لئے نہ صرف ملک بھر بلکہ عالمی سطح پر بھی شہرت رکھتے ہیں۔
ضلع........

© Mashriq